عمران خان نے شادی کی تصدیق کردی‘ 41 سالہ براڈ کاسٹر ریحام خان سے شادی کی ہے‘ قوم کو خوشخبری سنانے پاکستان جارہا ہوں‘ ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 7 جنوری 2015 09:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین بچوں کی ماں 41 سالہ براڈ کاسٹر ریحام خان سے انہوں نے شادی کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے لندن کے دورے کے اختتام پر پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم سے بھی کچھ نہیں چھپاؤں گا اور اس خوشخبری سے انہیں آگاہ کرنے پاکستان جارہا ہوں۔