پشاور ، شہری نے طاعون کا باعث بننے والے ایک لاکھ سے زائد چوہے مار ڈالے،چوہا مارمہم اس وقت شروع کی جب میرے دوست کی بیوی چوہے کے کاٹنے کے باعث اسپتال جاپہنچی،نصیراحمد

منگل 6 جنوری 2015 09:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء) خیبر پختون خوا کے ایک شہری نے طاعون جیسے مرض کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد چوہے ما ر دیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے زریاب کے رہائشی نصیر احمد کا کہنا تھا کہ چوہے مرغیوں اور دیگر پرندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ معاشرے میں بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتے ہیں اوران کا خاتمہ اس کا مشن ہے جب کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب میرے ایک دوست نے بتایا کہ چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کی بیوی اسپتال میں داخل ہے جس کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ ہوگئے۔

نصیر احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں پائے جانے والے زیادہ تر چوہوں کی لمبائی 22 سے 30 سینٹی میٹر تک ہے جو گلیوں، مارکیٹس، دکانوں اور گھروں میں پائے جاتے ہیں حالانکہ میرے پاس اس مشن کو پورا کرنے کے لئے سہولیات کم ہیں لیکن مین اسے جاری رکھے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ وہ رات کو چوہا مار مہم پر نکلتا ہے اس دوران گلیوں ، گھروں اور دکانوں پر ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھ دیتا ہے جس پر چوہا مار دوا لگا ہوتی ہے، چوہوں پر عام زہر اثر نہیں کرتا اس لئے میں نے انہیں مارنے کے لئے اپنا فارمولا تیار کیا ہے۔چوہا مار مہم میں نصیر احمد کا ساتھ دینے والے گل زادہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کے بھتیجے کی موت واقع ہو گئی تھی

متعلقہ عنوان :