سلمان تاثیر کی برسی، شمعیں روشن کرنے والے شرکاء پر تشدد، تصاویر پھاڑ دیں،تقریب ..
تازہ ترین : 1
سلمان تاثیر کی برسی، شمعیں روشن کرنے والے شرکاء پر تشدد، تصاویر پھاڑ ..

سلمان تاثیر کی برسی، شمعیں روشن کرنے والے شرکاء پر تشدد، تصاویر پھاڑ دیں،تقریب پر حملہ کرنے والے افراد 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے‘خواتین اور کوریج میں مصروف میڈیا ورکرز پر بھی تشدد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)لاہور میں لبرٹی چوک پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کی تقریب کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کے دوران نامعلوم افراد نے شرکاء پر حملہ کر اور تشدد کا نشانہ بنایا شرکا کو تقریب ادھوری چھوڑ کر وہاں سے جانا پڑگیا۔ برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والے افراد 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے گاڑیاں لبرٹی چوک کے اطراف کھڑی کیں اور وہاں موجود شرکا پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جب کہ حملہ آوروں نے لبرٹی چوک پر لگی سابق گورنر سلمان تاثیر کی تصاویر بھی پھاڑ دیں۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو جنوری 2011 میں ان کے محافظ ممتاز قادری نے قتل کردیا تھا جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلی شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داران کوجلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 09:18:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں