لوئر اورکزئی ایجنسی: والی بال میچ کے دوران دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی، دھماکے ..
تازہ ترین : 1

لوئر اورکزئی ایجنسی: والی بال میچ کے دوران دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی، دھماکے کے وقت گراوٴنڈ میں والی بال میچ جاری تھا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

لوئر اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے حسینی گراوٴنڈ میں والی بال میچ کے دوران دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کڈے بازار میں واقع حسینی گراوٴنڈ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس سے پانچ افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کلایا ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تین زخمیوں کو تشوشیناک حالت میں کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے وقت گراوٴنڈ میں والی بال میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 09:18:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں