محکمہ صحت نے بلوچستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے 4 روزہ مہم کا آغاز کردیا

منگل 6 جنوری 2015 09:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء ) محکمہ صحت نے بلوچستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے 4 روزہ مہم کا آغاز کردیا اس سلسلہ میں بلوچستان بھر میں چار لاکھ 50ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے رضاکار اور پولیو ٹیمیں صحت کے مراکز کے علاوہ موبائل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلارہی ہیں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں یہ مہم چار روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :