فرانس، پکنک منانے والوں کی کوچ کو حادثہ،7افراد زخمی

منگل 6 جنوری 2015 09:27

گرینوبل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)فرانسسیسی ایلس میں سکیئنگ کی چھٹی کے موقع پر 34برطانوی پکنک منانے والوں کو لے جانیوالی ایک کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے اور موٹروے پر گاڑیوں کی ایک لمبی قطار لگ گئی ، یہ بات فائر فائٹرز نے بتائی۔

(جاری ہے)

کوچ لیروسیری کے الپائنسکی مقام سے پارٹی کو لے کر چیمبری ایئرپورٹ جارہی تھی جب وہ موٹروے پر الٹ گئی ، سات افراد کو کلائیوں اور بازوؤں پر شدید چوٹیاں آئیں جنہیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ، چھ دوسروں کو معمولی زخم آئے تھے جن کا موقع پر علاج کیا گیا ، باقی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

فائر فائٹرز کے تقریباً50افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور 16کلومیٹر(10میل کی لمبی قطار کے باعث ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :