عراق کیساتھ سرحد پر خودکش حملہ،دو سعودی محافظ ہلاک

منگل 6 جنوری 2015 09:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)عراق کے ساتھ سرحد پر ایک خودکش حملے میں دو سعودی محافظ ہلاک ہوگئے جہاں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے،یہ بات وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہی۔

(جاری ہے)

سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں وزارت کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرار خطے میں دھماکے کے بعد سرحدی محافظوں اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ان میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :