وزیر اعظم سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ،پاک امریکہ تعلقات اور جان کیری کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ،سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہوا،امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے ،رچرڈ اولسن،پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوچکی ہے ، وزیر اعظم نوازشریف

منگل 6 جنوری 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی سفیر نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قتل پر بہت دکھ ہوا ہے۔امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔پاکستان کے ساتھ امریکہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔جان کیری کا دورہ پاکستان بھی اپنی اہمیت کا حامل ہے ۔امریکہ پاکستان کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے ۔قومی ایکشن پلان سے متعلق امریکی سفیر کو بریف کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کی طرح پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے