الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی تفصیلات جاری کردیں، ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 63 لاکھ 65 ہزار 425 ہوگئی ، فاٹا اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد گزشتہ عام انتخابات یں رجسٹرڈ ووٹرز سے بھی کم ہو گئی

منگل 6 جنوری 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ فاٹا اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد گزشتہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز سے بھی کم ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 63 لاکھ 65 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمشن کی جاری کردہ نئی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 94 لاکھ 33 ہزار 996 جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 68 ہزار 626 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن کے مطابق کے پی کے میں 1 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 16 ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 30 ہزار 427 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق فاٹا میں 17 لاکھ 29 ہزار 57 ووٹرز ہیں اور اسلام آباد میں کل ووٹرز 6 لاکھ 20 ہزار ہیں۔ کل ووٹرز میں مرد ووٹرز کی تعداد 56.37 فیصد اور خواتین ووٹرز 43.63 فیصد ہے۔ ووٹرز کی نئی تفصیلات کے مطابق فاٹا اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد گزشتہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز سے کم ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات کی نسبت 2 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد تھی۔