جے یو آئی، ایم کیو ایم کے تحفظات، حکومت کا آرمی ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ

منگل 6 جنوری 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت نے آرمی ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیر کو ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے21ویں ترمیم اورآرمی ایکٹ میں ترامیم پر شدید تحفظات سامنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں مزید ترامیم لائی جائیں چونکہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے مدارس کو ٹارگٹ نہ کیا جائے۔توقع ہے کہ وفاقی حکومت اس باضابطہ طورپر وزارت قانون وانصاف کو مزید ترامیم کیلئے ہدایات جاری کرے گی،واضح رہے کہ جماعت اسلامی بھی نئی ترامیم سے مذاہب اور فرقہ کا خانہ نکالنے کا مطالبہ کرچکی ہے

متعلقہ عنوان :