پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی سے پشاور روانہ، ..
تازہ ترین : 1
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی ..

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی سے پشاور روانہ، مسافروں کا شدید احتجاج

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر پشاور کیلئے روانہ ہوگئی‘ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج۔ ہفتہ کے روز کراچی میں پی آئی اے نے ایک اور بہت بڑا کارنام سرانجام دے دیا‘ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو کراچی سے پشاور کیلئے پرواز پی کے 350 کے ساڑھے بارہ بجے دن کے ٹکٹ جاری کئے گئے لیکن مذکورہ پرواز کو صبح 9 بجے بغیر مسافروں کے روانہ کردیا گیا۔ جب مسافر ٹکٹ لے کر ایئرپورٹ پر 11 بجے پہنچے تو ”باکمال لوگ‘ لاجواب سروس“ کی دعویدار ایئرلائن خالی جہاز لے کر جاچکی تھی جس پر مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

وقت اشاعت : 04/01/2015 - 10:31:47

اپنی رائے کا اظہار کریں