صوبہ بھر میں خانہ بدوش خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ،ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کویو نین کونسل سطح پررہائش پذیر پذیر خاندانوں کی فہرستیں فراہم کر دیں

اتوار 4 جنوری 2015 10:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)ملک میں جاری دہشت گردی اور اس کے خاتمہ کے لئے صوبہ پنجاب میں ضلعی افسران کو تمام اضلاع میں خانہ بدوشوں کے کوائف فوری طور پر اکٹھے کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اپنے اپنے شہروں اور قصبات میں یونین کونسل سطح پررہائش پذیر خانہ بدوشوں کے کوائف اکٹھے کر کے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ رجسٹریشن کو پولیو ٹیموں کے مائیکروپلانز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں بھی ان خانہ بدوش بچوں و خواتین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :