ضلعی انتظامیہ نے ”لاہور کو مکمل پولیو فری“ قرار دیدیا

اتوار 4 جنوری 2015 10:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)صوبائی وزارت صحت نے ضلعی انتظامی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آوٹ فال روڈ سے 12 دسمبر کو لیے جانے والے تمام سمپل منفی آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاہور کو مکمل پولیو فری ہونے کے باوجود اگر کہیں شبہ پایا گیا تو مستقبل کے خدشات کے سدباب کے لیے مہمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی تمام یونین کونسل سے تین ماہ میں نمونے اکھٹے کر کے چیک کروائے گئے جو مکمل طور پر منفی آئے۔یاد رہے کہ خیبر ایجنسی میں پولیو کا نیاکیس سامنے آنے کے بعد سال دو ہزار چودہ کے پولیو کیسز کی تعداد دو سو ستانوے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :