فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص کے ساتھ گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف

اتوار 4 جنوری 2015 10:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ساتھ فیصل آباد میں گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف۔شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈی او لائیو سٹاک نے چھاپہ مار کرچار ملزمان کو ذبح کئے گئے گدھوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران تین سومن سے زائدمضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت کو تلف کیا گیا خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد اور شہرکے گردونواح میں ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ہورہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں 1180قصابوں کے چالان،245کیخلاف مقدمات درج کرنے کرکے 12ہزار329کلوگرام گوشت تلف کیاموجودہ صورتحال میں شہری مضر صحت،غیر معیاری گوشت کی کئی بار شکایات کرچکے مگرکوئی کارروائی نہیں کی جاتی شہریوں کا کہناہے کہ مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں ملے ہوئے ہیں جبکہ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے کھرڑیانوالہ میں چھاپہ مار کر فروخت کی غرض سے ذبح کئے گئے چار گدھوں کا ساڑھے تین سو کلو گرام سے زائد گوشت قبضہ لے کر تلف کر لیا اور چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔

(جاری ہے)

ڈی او لائیو سٹاک نے ٹی ایم اے کے افسران کے ہمراہ کھرڑیانوالہ میں چھاپہ مارا تو وہاں ملزمان سے گدھوں کا گوشت برآمد ہوا اور گلزار احمد اور دلدار کو موقع سے پکڑ کر حوالے پولیس کر دیا جبکہ چار ملزمان عبدالمجید ‘ جگا ‘ اسلم اور ہدایت موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ چھاپہ مار ٹیموں سے فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :