گیمبیا ، ناکا م بغاوت کے تناظر میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری گرفتار ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

اتوار 4 جنوری 2015 10:35

بساؤ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)گیمبیا میں ایک بغاوت ناکام ہونے کے تناظر میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہریوں کو گرفتار کرکے بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے،یہ بات گزشتہ روز تفتیش کرنے والے ایک ذریعہ نے بتائی۔

(جاری ہے)

گمبیا سے ذریعہ نے فون پر بتایا کہ مغربی افریقی ملک میں صدارتی محل پر منگل کو ایک حملے کے بعد کئی درجن فوجی اہلکار اور سویلین گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ان سے تفتیش کی گئی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر یحیی جمیعہ بیرونی ملک دورے پر تھے۔

متعلقہ عنوان :