افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں
تازہ ترین : 1
افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ،کسی نقصان ..

افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں،افغان میڈیا کے مطابق ہفتہ کی شام ہرات میں قائم پاکستانی قونصل خانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا،افغان صوبائی حکام نے پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے،قونصل خانے کا عملہ خیریت سے ہے اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 04/01/2015 - 10:52:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں