آپریشن خیبرون ،سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت31دہشتگرد ہلاک،کارروائی میں دہشتگردوں کے4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،آئی ایس پی آر

اتوار 4 جنوری 2015 10:47

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبرون کے دوران سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت31دہشتگرد ہلاک،کالعدم تنظیم کے سربراہ منگل باغ سمیت متعدد زخمی ہوگئے،کارروائی میں دہشتگردوں کے4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز آپریشن خیبرون کے دوران وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی جس میں خودکش حملہ آوروں سمیت31دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،کارروائی میں دہشتگردوں کے4ٹھکانے تباہ اور خودکش حملوں کی تربیت کرنے والا ایک تربیتی مرکز بھی تباہ کردیاگیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا سربراہ منگل باغ بھی شامل ہے جس کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :