عرا ق کے شہر مو صل میں امریکی بمباری، داعش رہنما سمیت پندرہ جنگجو ہلاک،داعش رہنما محمد صالح السویدی ایک اہم اجلاس میں موجود تھے کہ بمبا ری میں ما رے گئے ،عرا قی فو ج نے فلوجہ کے مغرب میں داعش کا ایک اہم حملہ ناکام بنا دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)امریکا اور اس کے عالمی اتحادیوں کی عرا ق کے شہر مو صل میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے ایک اعلی رہنما سمیت پندرہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادرے کے مطا بق یہ کارراوئی داعش کے اعلی سطح کے ایک اجلاس کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے۔اجلاس میں موجود اہم رہنما محمد صالح السویدی سمیت پندرہ اہم ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی اتحادیوں کی اس موثر کارروائی کی نمائندہ '' العربیہ '' نے بھی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ داعش کا اہم اجلاس صوبہ موصل کے جنوب میں جاری تھا کہ اس پر عالمی اتحاد کے طیاروں نے بمباری کر دی۔دوسری جانب عراقی فوجی حکام نے اطلاع دی ہے کہ فوج کی آٹھویں بریگیڈ نے فلوجہ کے مغرب میں داعش کا ایک اہم حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ داعش کے اس ناکام بنائے گئے حملے کے بعد ہی اتحادیوں نے بمباری کر کے اہم رہنما محمد صالح السویدی سمیت پندرہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے عالمی اتحاد نے سال دوہزار چودہ کے آخری روز بھی داعش کے خلاف متعدد کارروائیاں کی تھیں اور یہ فضائی کارروائیاں مجموعی انتیس اہداف پر بمباری پر مشتمل تھیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں موصل ، فلوجہ اور سنجار کے علاقوں میں کی گئیں۔ان میں سے بارہ کارروائیوں میں داعش کے عراقی ٹھکانوں، دفاتر اور عمارات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سترہ کارروائیاں شام میں الراقہ، دیر الزور، اور کوبانی کے علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :