جنگی جنو ں ، ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی فورسزکی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،پنجاب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی ،دشمن کی توپوں کوخاموش کر ا دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)بھارت کاجنگی جنون جاری ، ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی سیکورٹی فورسزکی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،پنجاب رینجرزنے بھرپورجوابی کارروائی کرکے توپوں کوخاموش کر ا دیا،بھارت کی جانب سے سرحدی حدودکی خلاف ورزی کاعمل ابھی جاری ہے اوربھارتی فورسزنے جمعہ کی شب ایک بارپھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکرگڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ،تاہم پنجاب رینجرزکے جوانوں نے بھارتی اشتعال کابھرپورجواب دیااوربھارتی توپوں کوخاموش کردیا،واقع میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :