وزیراعظم کا سزائے موت کے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں خارج کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کوخط

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں سزائے موت پانے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں خارج کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق جن پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں خارج کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں احمد الیاس‘ آصف شیش ناگ‘ طیب اور اکرام الحق شامل ہیں۔ ان مجرموں کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد انہیں سزائے موت دینے کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔