عمران خان جن حلقوں کے تھیلے کھولنے کاکہہ رہے ہیں انکے تھیلے کھل چکے اورگنتی کاعمل جاری ہے ،پرویز رشید ،دہشتگردی کے خلاف اتحادکووہی توڑسکتاہے جودہشتگردوں سے ہمدردی رکھتاہو،قانون پرعملدرآمدہماری ذمہ داری ہے ،وہی کریں گے جس کی قانون میں اجازت ہوگی ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 2 جنوری 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان جن حلقوں کے تھیلے کھولنے کاکہہ رہے ہیں ان کے تھیلے کھل چکے ہیں اورگنتی کاعمل جاری ہے ،دہشتگردی کے خلاف اتحادکووہی توڑسکتاہے جودہشتگردوں سے ہمدردی رکھتاہو،قانون پرعملدرآمدہماری ذمہ داری ہے ،وہی کریں گے جس کی قانون میں اجازت ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ عمران خان نے جن الزامات کی بنیادپرچھ ماہ دھرنادیااورنوازشریف کے استعفے کی بات کی وہ اپنے الزامات پرقائم رہیں ہم ان الزامات کی تحقیق کیلئے اپنے آپ کوپیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جن تھیلوں کاخان صاحب ذکرکرتے ہیں انہیں کھولنے کے لئے کمیشن کی ضرورت نہیں ،ان کیلئے ٹریبونلزموجودہیں اورجن حلقوں کاعمران خان نے کہاان حلقوں کے تھیلے بھی کھل چکے ہیں اورگنتی ہورہی ہے ہم جوبھی نتیجہ نکلے گاہم اسے قبول کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی الزامات الگ بات ہیں ہمارااتفاق دہشتگردی کے خلاف ہے اوردہشتگردی کے خلاف اتحادکوکوئی توڑے گاتووہ ان سے ہمدردی رکھنے والاہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے قوانین پرعملدرآمدکرانے کے پابندہیں ہمیں وہی کرناہے جس کی قانون اجازت دیتاہے

متعلقہ عنوان :