کراچی ، حیدرآباد، خیرپور، سکھر اور میرپورخاص میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

جمعہ 2 جنوری 2015 09:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) سندھ کے محکمہ داخلہ نے کراچی ، حیدرآباد، خیرپور، سکھر اور میرپورخاص میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے صحافی، بچے، بزرگ، خواتین اور قانون قانون نافذ کرنے والے افراد مستثنیٰ ہوں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان پانچوں اضلاع میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے کے جو پرمٹ جاری کئے گئے تھے وہ معطل رہیں گے اور کسی کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دریں اثناء محکمہ داخلہ سندھ نے 11 اور 12 ربیع الاول کو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص اور سکھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے وفاقی حکومت سے سفارش کردی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ دونوں ایام میں ان پانچ اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :