ہر آٹھ میں سے ایک جرمن مسلم مخالف تحریک میں شامل ہو سکتا ہے، سروے رپورٹ

جمعہ 2 جنوری 2015 09:44

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)جرمنی میں ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر آٹھ میں سے ایک جرمن باشندہ مسلم مخالف تحریک میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ سروے جرمنی میں حال ہی میں شروع ہونے والی ایک مسلم یا اسلام مخالف تحریک ’پیگیڈا‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں شائع ہونے والے شٹیرن میگزین کی طرف سے کروائے جانے والے اس سروے میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے تیرہ فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مسلم مخالف مارچ میں حصہ لیں گے جبکہ ان میں سے انتیس فیصد کے خیال میں اسلام جرمن لائف پر اثرانداز ہو رہا ہے اور ایسے مظاہرین حق بجانب ہیں۔

متعلقہ عنوان :