دو اطالوی خواتین کو مغوی بنانے کی تصدیق کرتے ہیں، النصرة فرنٹ کی تصدیق
تازہ ترین : 1

دو اطالوی خواتین کو مغوی بنانے کی تصدیق کرتے ہیں، النصرة فرنٹ کی تصدیق

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)شام میں سرگرم عسکری تنظیم النصرة فرنٹ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اٹلی کی دو خواتین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ یہ دونوں خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم کے لیے کام کرتی تھیں۔ یہ دونوں خواتین گزشتہ برس جولائی میں شامی شہر حلب سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ النصرة فرنٹ کے مطابق روم حکومت ان کے خلاف ہونے والی بمباری کی حمایت کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان دونوں خواتین کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل مغویوں کی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی تاہم اطالوی حکام نے اس ویڈیو کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 09:43:28

اپنی رائے کا اظہار کریں