اسلام آباد ، ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کا مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعرات کے روز ذکی الرحمن لکھوی کو دوزروہ جسمانی ریمانڈ کے بعد کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تھانہ گولٹرہ پولیس کی جانب سے ملزم کامذید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے استدعاء کی گئی ۔

پولیس نے ملز م ذکی الرحمن کو سخت پولیس اور رینجر کے پہرے میں عدالت میں پیش کیا اورعدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد ملزم مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بمبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت منطور ہوئی تھی اور حکومت نے رہائی کے بعد ملزم کے ایک ماہ کے نظر بند ی کے احکامات جاری کیے تھے۔

بعد میں ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعہ سے ایک ماہ کی نظربندی کی چیلنج کیا گیاتھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی ایک ماہ کی نظربندی کے نوٹیفکشن کو معطل کرتے ہوئے 10 لاکھ مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس نے ذکی الرحمن لکھوی کی ایک شہری کے اغواء کے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کیا گیااور ضلعی عدالت سے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈبھی لیاگیا تھا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے ملزم کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررکھاہے۔