پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ نے 7، خیبرپختونخوا نے8فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 2 جنوری 2015 09:51

کراچی،لاہور،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ نے 7جبکہ خیبرپختونخوا نے8فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،پنجاب میں فی سٹاپ کرایہ12سندھ اور خیبرپختونخوا میں10 روپے مقرر کردیاگیا،ریلوے کرایوں میں بھی کمی کردی گئی،پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں7اور ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے جبکہ گڈزٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں8فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں فی4کلومیٹر کرایہ12روپے،4سے8کلومیٹر کا16 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ34روپے مقرر کیا گیا ہے۔سندھ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،رکشہ کا کرایہ10روپے سے کم کرکے9اور ٹیکسی کا کرایہ11روپے سے کم کرکے 10روپے فی کلومیٹر مقرر کیا گیا۔نان اے سی بسو ں کا کرایہ75پیسے اوراے سی بسوں کا کریہ92پیسے فی کلومیٹر ہوگا۔ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ریلوے نے کرایوں میں6فیصد اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :