آل راؤنڈر محمد حفیظ غیررسمی بائیومکینک ٹیسٹ مکمل ہوگیا،، رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان

جمعرات 1 جنوری 2015 08:21

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ غیررسمی بائیومکینک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ، رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ بھارت کے شہر چنائی میں مشکو ک باؤلنگ ایکشن کیلئے غیررسمی بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے گئے تھے ان کا ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے جس کی رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے حتمی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی میں ٹیسٹ کیلئے رپورٹ کی جائے گی ۔ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کو باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ سعید اجمل نے باؤلنگ ایکشن کیلئے ٹیسٹ دینے سے گریز کرتے ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں