پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد ..
تازہ ترین : 1
پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ..

پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردیا ،نئے سال سے سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائیگا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردیا ، نئے سال سے سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائیگا۔خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت پنجاب نے ہونہار طلبہ وطالبات کو مزید ریلیف دیتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ملنے والے سولر پینلز کے لئے مجموعی نمبرز کی کارکردگی 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردی ہے جس کے تحت اب سکولوں کے طلبہ و طالبات کو نئے سال کے پہلے ماہ سے ہی سلور پینلز ملنا شروع ہوجائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سال 2013-14کے دوران 72فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات میں دو لاکھ سے زائد پینلز تقسیم کئے تھے اور اب ساٹھ فیصد نمبر ز حاصل کرنیوالوں کیلئے محکمہ توانائی پنجاب نے چائنز کمپنی ”ہواوے“ سے معاہدہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں چھ ہزار دوسوسولر پینلز کی خریدکا معاہدہ کرلیاہے اور سولر پینلز ملتے ہی تقسیم کا عمل شروع ہوجائے گا۔

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 08:31:06

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • Aaqib Abbasi Says : 01/01/2015 - 19:30:41

    will this prize also for those student who have passed their exams in 2013 or 2014.

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں