سانحہ ماڈل ٹاؤن : جے آئی ٹی نے عوامی تحریک کو نوٹس جاری کردیا ، عوامی تحریک نے جے آئی ٹی میں شرکت کرکے اپنا موقف پیش نہ کیا تو یکطرفہ فیصلہ دے دیا جائیگا ،جے آئی ٹی

جمعرات 1 جنوری 2015 08:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء )سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی نے عوامی تحریک کو نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوامی تحریک نے جے آئی ٹی میں شرکت کرکے اپنا موقف پیش نہ کیا تو جے آئی ٹی یکطرفہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے چار مرتبہ عوامی تحریک کے نمائندے کو خط لکھا گیا کہ عوامی تحریک کا نمائندہ پیش ہوکر اپنا موقف پیش کریں لیکن اس حوالے سے عوامی تحریک کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اس حوالے سے جے آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر عوامی تحریک کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو پھر یکطرفہ فیصلہ دے دیا جائے گا لحاظہ عوامی تحریک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی میں شریک ہوکر اپنا موقف پیش کرے ۔