پاکستان بھرمیں نئے سال کاپرجوش استقبال ،رات بھرسڑکوں پرمنچلوں کارقص ،مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ،ڈھول کی تھاپ پررقص اوربھنگڑے ،وزیراعظم کی جانب سے قوم کونئے سال کی مبارکباد،2015دہشتگردی کے خاتمے سمیت ملک وقوم کیلئے خوشیوں کاسال ثابت ہوگا،نوازشریف

جمعرات 1 جنوری 2015 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں نئے سال کاپرجوش استقبال ،لاہور،کراچی اودیگرشہریوں منچلوں کی ہوائی فائرنگ،شوروغل،رات گئے تک سڑکیں پررونق رہیں ،وزیراعظم کی جانب سے قوم کونئے سال کی مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2014ء کے اختتام اورنئے سال کے آغازپررات 12بجے کے بعدملک بھرمیں دنیابھرکی طرح جشن منایاگیا،مختلف شہروں میں منچلوں نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ موٹرسائیکلزاورگاڑیوں کے سائلنسرنکال کرجوشیلے نوجوان سڑکوں پرگشت کرتے رہے اورڈھول کی تھاپ پررقص بھی کرتے رہے ،وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کی آمدکوقوم کیلئے نئی خوشیوں کی نویدقراردیتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاہے کہ سال 2015ء پاکستانی قوم کیلئے خوشیوں کاسال ثابت ہوگا،وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اہل وطن کونئے سال کی خوشیوں کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ 2015ء دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کاسال ہوگا