دوسالہ امریکی بچے نے ماں کو گولی ماردی

جمعرات 1 جنوری 2015 08:38

لاس انجیلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) دو سالہ بچے نے اپنی ماں کو حادثاتی طور پر گولی مارکر قتل کردیا، واقعہ وال مارٹ اسٹور میں پیش آیا جہاں بچے نے گن اپنی ماں کے پرس نکال کرگولی چلادی۔پولیس نے مقتولہ کی شناخت ویرونیکا رٹلیج کے نام سے کی ہے جو کہ امریکی ریاست اڈاہو کے علاقے ہیڈن کی رہائشی تھی۔ مقتولہ حادثے کے وقت اپنے بچے اوردیگراہلِ خانہ کے ساتھ شاپنگ میں مشغول تھی۔

(جاری ہے)

شیرف بین وولفنگرکا کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار جائے وقعہ پرپہنچے تو 29 سالہ ویرونیکا اپنے ہی بچے کے ہاتھوں گولی کاشکاربن کر زخمی حالت میں ملی۔حادثے کے وقت بچہ شاپنگ کارٹ میں بیٹھا تھا اور کسی طرح اس نے مقتولہ کے پرس میں موجود پستول حاصل کرلیا اور سامنے موجود اپنی ماں کا نشانہ لے کر گولی چلادی جس کے سبب پیش آنے والے زخم کی تاب نا لاتے ہوئے خاتون جا بحق ہوگئیں۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعدتصدیق کی ہے کہ یہ ایک سانحہ تھا۔