دنیابھرکی طرح فرانس میں بھی نئے سال کی آمدپرشاندارجشن منایاگیا،شانزے لیزے اور ..
تازہ ترین : 1

دنیابھرکی طرح فرانس میں بھی نئے سال کی آمدپرشاندارجشن منایاگیا،شانزے لیزے اور ایفل ٹاور پر آتش بازی کا مظاہرہ، مسلمانوں نے نوافل ادا کئے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء)دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی نئے سال کی آمد پر شاند ار جشن منایا گیا ۔شانزے لیزے اور ایفل ٹاور پر آتش بازی کا مظاہرہ، مسلمانوں نے نوافل ادا کئے ۔تفصیل کے مطابق فرانس میں نئے سال کی آمد پر ہر سال کی طرح امسال بھی نئے سال کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔لاکھوں فرنچ اور یورپین ممالک کے سیاحوں نے آتش بازی کا یہ مظاہرہ دیکھا ۔

اور نئے سال کا آغاز کیا ۔جبکہ مسلمانوں نے ربیع الاول کے با بر کت مہینے کی برکات سمیٹٹے ہوئے اللہ کے حضور نوافل ادا کر کے نئے عیسوی سال کا آغازکیا ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔چیئر مین راجہ علی اصغر اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے تما م مسلمانوں کو نئے سال کے آغاز پر مبارک باد دی ہے ۔

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 08:33:50

اپنی رائے کا اظہار کریں