وفاقی وزیر داخلہ کے ملک بھرمیں پابند ی کاشکار تنظیموں کاڈیٹااکھٹاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،جن ملزمان کی معافی کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں ان کوجلدکیفرکردارتک پہنچایاجائے ،متعلقہ حکام کوہدایت

جمعرات 1 جنوری 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک بھرمیں پابند ی کاشکار تنظیموں کاڈیٹااکھٹاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ جن ملزمان کی معافی کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں ان کوجلدکیفرکردارتک پہنچایاجائے انھوں نے یہ حکم نیکٹا کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس کے دوران جاری کیاہے انھوں نے حکام پر واضح کیاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں کالعدم تنظئیموں کاڈیٹاجلد اکھٹاکیاجائے اور ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ، اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

نیکٹا کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چاروں صوبوں سے چیف سیکٹریز،صوبائی داخلہ سیکٹریز،ھساس اداروں کے نمائندوں سمیت دیگر حکام نے شرکت کی جس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اور اس حوالے سے صوبائی حکام کی جانب سے دی گئی آراء کابھی جائزہ لیاگیا،اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاکہناتھاکہ اب اس ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش موجود نہیں ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے ۔