آئی پی پیز کو ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں‘خواجہ آصف ، حکومت نے سٹیٹ بینک سے ادھار لے کر گزشتہ روز پچیس ارب کی رقم اداکی، بجلی کے ،نرخوں میں 2.32 روپے کی گنجائش تھی جو ہم نے کیا،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں‘ حکومت نے سٹیٹ بینک سے ادھار لے کر گزشتہ روز پچیس ارب کی رقم اداکی۔ بجلی کے نرخوں میں 2.32 روپے کی گنجائش تھی جو ہم نے کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں گزشتہ بارہ دنوں میں باون ارب انرجی سیکٹر میں اور آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی۔ جس میں پچیس ارب آئی پی پیز کو ادا کئے اور تئیس ارب پی ایس او کو ادا کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2.32 روپے بجلی کے نرخ میں کمی کی گنجائش تھی جو حکومت نے عوام کیلئے ریلیف دیا۔

متعلقہ عنوان :