سال 2015 امن کا سال ہوگا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر ہوگئے ،پاکستان کودہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،حکومت کے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 08:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2015ء امن کا سال ہوگا ، زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر ہوگئے ہیں ، پاکستان کو دہشتگردی کے ناسورسے پاک کرنا چاہتے ہیں ، حکومت کے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں ، آرڈیننس کیلئے تیار ہیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کردیا ہے واقعہ کے بعد کسی کوچین نہیں ہے سولہ دسمبر کے بعد کالعدم تنظیموں کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے مذہبی نفرت پھیلانے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی مدرسہ ریفارمز پر بھی کام ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ 21نکاتی ایجنڈے پر کام ہوگا فوجی عدالتوں کا قیام سب سے پہلا کام ہوگا اور یہ کام جلد کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں آرڈیننس کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے حکومتی فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر ہوگئے ہیں ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے گی،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ فوجی افسران کے تحت عدالتیں بنانے کیلئے آئینی ترامیم میں مزاحمت کاسامناہے ،ان عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی ،ان عدالتوں کے لئے بنائے جانے والے قانون میں تحفظ پاکستانی ایکٹ اورانسداددہشتگردی ایکٹ کوشامل کرنے کی تجویزتھی لیکن اس پرخودن لیگ کوتحفظات تھے