ذوالفقار کھوسہ کی متحدہ مسلم لیگ میں پرویز مشرف کی شمولیت پر مشروط آمادگی،متحدہ مسلم لیگ میں آنے کیلئے سابق صدر کو مارشل لاء لگانے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، لیگی دھڑے جس کو چاہیں صدر منتخب کرسکتے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 30 دسمبر 2014 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے مائنس شر یف خاندان متحدہ مسلم لیگ میں پرو یز مشرف کی شمولیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ،ان کا کہنا ہے کہ متحدہ مسلم لیگ میں آنے کیلئے سابق صدر کو مارشل لاء لگانے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، لیگی دھڑے جس کو چاہیں صدر منتخب کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما ء نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرو یز مشرف نے آئین توڑ کر مارشل لاء لگا یا، اس لئے وہ صرف ان کے نہیں بلکہ قوم کے مجرم ہیں، قوم سے معافی مانگ کر وہ متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں اور انہیں سربراہی بھی مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ سابق وز یراعظم میر ظفر اللہ جمالی سمیت مسلم لیگ ن کے متعدد سینئر رہنما شر یف برادران سے ناراض ہیں اور ان تمام رہنماوٴں سے وہ مل بھی رہے ہیں۔ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں پنجاب اسمبلی نے جنوبی پنجاب صوبے کی قرار داد منظور کی تو شر یف برادران کہتے تھے کہ مرکز میں ان کی حکومت نہیں ہے لیکن اب تو مرکز اور پنجاب میں بھی دونوں بھائیوں کی حکومت ہے تو پھر جنوبی پنجاب کو صوبہ کیوں نہیں بنا یا جارہا۔

متعلقہ عنوان :