آ ن لائن سیاست، عمران خان مقبول ترین سیاستدان، 28 لاکھ 91 ہزار شیدائی،دوسرے نمبر پر طاہرالقادری، پرستار 26 لاکھ 79 ہزار، سراج الحق کے پرستاروں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار،شہباز شریف کے 6 لاکھ 14 ہزار، حمزہ شہباز 5 لاکھ 79 ہزار‘ مریم نواز ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ نواز شریف کے صرف 63 ہزار پرستار ہیں،رپورٹ

پیر 29 دسمبر 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء) آ ن لائن سیاست‘ ٹیکنالوجی نے سیاست اور سیاستدانوں کو عوام کی دہلیز تک پہنچادیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مقبول ترین سیاستدان ہیں۔ ان کے 28 لاکھ 91 ہزار شیدائی ہیں جن میں سے 21 لاکھ پاکستانی جبکہ باقی غیر ملکی ہیں۔ پی ٹی آئی فیس بک میں سب سے معروف سیاسی جماعت ہے۔

دوسرے نمبر پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نمبر ہے جن کے دنیا بھر میں فیس بک پرستار 26 لاکھ 79 ہزار ہیں جن میں سے 8 لاکھ پاکستانی ہیں۔ جماعت اسلامی کے سراج الحق کے پرستاروں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے 6 لاکھ 14 ہزار‘ حمزہ شہباز 5 لاکھ 79 ہزار‘ مریم نواز ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ میاں محمد نواز شریف کے صرف 63 ہزار پرستار ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کے پرستاروں کی تعداد 38 ہزار ہے۔ بلاول بھٹو 20 ہزار پرستار رکھتے ہیں۔ ٹویٹر پر بھی عمران خان کا راج ہے جہاں ان کے پرستاروں کی تعداد 16 لاکھ 25 ہزار ہے۔ مریم نواز ٹویٹر میں دوسری سب سے زیادہ پرستار رکھنے والی سیاستدان ہیں ان کے پرستاروں کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار ہے۔ شیخ رشید کے 6 لاکھ 38 ہزار‘ اسد عمر کے 5 لاکھ 85 ہزار پرستار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پرستاروں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار ہے۔