حکومت سے3نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر عمل کا آپشن موجود ہے،جہانگیر ترین ،4ماہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا،پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں واحد مقبول جماعت ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 29 دسمبر 2014 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت سے3نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر عمل کا آپشن موجود ہے،4ماہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا،پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں واحد مقبول جماعت ہے۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں اور کریں گے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا آپشن موجود ہے اور ہم پلان سی پر عمل کریں گے۔

تحریک انصاف نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا چکی ہے،حکومت سے3بنیادی نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے،ہم نہیں چاہتے کہ حکموت سے اپنی حمایت واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے ہمارے کارکنوں کوجیلوں میں بند کیا اور ان پر تشدد کیا جارہا تھا ایسے حالات میں مذاکرات نہیں ہوسکتے تھے،ہماری ٹیم نے خلوص نیت سے مذاکرات کئے حکومتی ٹیم کے ارکان ان3نکات پر اتفاق کا اظہار کرچکے تھے جن پر ابھی ڈیڈ لاک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دھرنا ملتوی کیا ہے،4ماہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے اپنے استعفے واپس نہیں لیں گے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف اپنا لائحہ عمل واضح کرے گی