وزیراعلیٰ شہباز شریف سے باکسر عامر خان کی ملاقات ،سانحہ پشاور کی مذمت، شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘شہباز شریف، سفاک درندوں نے بدترین بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا،کھیلوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے، ورلڈ باکسنگ کونسل اور سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے باکسنگ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے ،عامر خان کو باکسرز کو تربیت دینے کی پیشکش،پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کیلئے تیار ہوں، وزیراعلیٰ کھیلوں کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں:باکسر عامر خان
پیر 29 دسمبر 2014 08:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی۔ باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور کی مذمت کی اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ سانحہ پشاور بربریت کا بدترین واقعہ: وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور نے ہر پاکستانی کا دل زخمی کیا ہے ۔
معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندوں نے بدترین بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا۔ دنیا کی تاریخ میں ایسے اندوہناک واقعہ کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے سکول میں شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے ہیں اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔(جاری ہے)
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ سیاسی، مذہبی اور فوجی قیادت بھی دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے یکجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اتحاد کی قوت سے دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے اور دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہت بڑے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی عالمی ریکارڈ بنے۔ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ یوتھ فیسٹیول نوجوان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہت بڑا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے نئے میدان اور سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ سپورٹس سنٹرز اور جمنازیمز میں کھیلوں کی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔جدید باکسنگ اکیڈمی کا قیام: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے باکسر عامر خان کوورلڈ باکسنگ کونسل کا سلورلائٹ ویلٹر ویٹ کیٹگری کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے اور پاکستانی باکسرز کو تربیت کی فراہمی کیلئے ورلڈ باکسنگ کونسل اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے جدید باکسنگ اکیڈمی لاہور میں قائم کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر اور نائب صدر اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں۔ اکیڈمی کے قیام سے پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا اور پروفیشنل باکسرز کو جدید تربیت سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ پر قائم ہونے والی باکسنگ اکیڈمی میں عامر خان کو پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ اس اکیڈمی میں عامر خان بھی پاکستانی باکسرز کو تربیت فراہم کریں۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں اور میں پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے پنجاب حکومت اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود احمد خان، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹکل سیکرٹری افضال بھٹی، باکسر عامر خان کے والد سجاد خان، بھائی ہارون خان اور طاہر خان بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 29 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
محمدحفیظ3جنوری کوغیرسرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے بھارت جائیں گے
-
کراچی ، پرانا حاجی کیمپ کی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر کئی 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ، آتشزدگی کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ، آگ سے 20گودام، 100سے زائد دکانیں اور35عمارتیں متاثر،فوری طور ... مزید
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے اثرات بارے جائزہ رپورٹ تیار کی جائے،وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ہدایت
-
کامونکے، رسم حنا میں مدہوش چودھریوں کی اندھا دھند فائرنگ،چھاپہ مارنے کے لیے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ، ایس ایچ او کا سر پھوڑ دیا،چار ملازمین کو کمرے میں بند کرکے تشدد ، پولیس کی بھاری نفری نے ... مزید
-
21ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے بیرون ممالک جانیوالے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو جلد وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی
-
تھر‘ رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد104 ہوگئی
-
عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بندکرنے کافیصلہ،حکومت نے حکمت عملی وضع کر لی،رواں ہفتے پیشرفت کا امکان
-
70 ارب روپے کی گیس چوری کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج،حکومت کو یو ایف جی 4.5 فیصد سے 9 فیصد حد مقرر کرنے کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے، عدالت سے استدعا
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے رواں سال636 وی آئی پیز کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے
-
انڈونیشیاسے سنگاپور جانے والا طیارہ 162 مسا فر وں سمیت لا پتہ،نجی فضائی کمپنی ائر ایشیاء کا طیارہ ایئر بس 300 مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 20 منٹ پر انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے شہر سورا بایا سے سنگا ... مزید
-
نیٹو کا 13 سالہ جنگ کے بعد افغان مشن باضابطہ طور پرختم ، سیکورٹی افغانستان کے حوالے،سیکیورٹی خدشات اور طالبان کے ممکنہ حملے کے پیش نظرکابل میں خفیہ تقریب،کامیابی کا جشن، میڈیا بھی لا علم نیٹو کی ... مزید
-
داعش نے 6 ماہ کے دوران 2 ہزار افرد کو قتل کیا، رپورٹ
-
37یتیم بچوں کا اسرائیل کا دورہ، حماس کا اجازت دینے سے انکار
-
فلسطین میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرگیا، اقوام متحدہ ، نقل و حمل کی پابندیاں، خوراک کی کمی، بے گھر افراد اور دیگر مسائل کی فہرست طویل ہے، رواں سال 538 بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں ... مزید
-
امریکہ کو مطلوب عالمی دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ، اشتہاری عالمی دہشت گردوں میں پہلے نمبر پر القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایم الظواہری ہیں جن کے سرکی قیمت 25 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے ،داعش“ کے ... مزید
-
نائن الیون،سی آئی اے کا خفیہ ٹارچر پروگرام،مسلمان قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا،امریکہ کی سینٹ کمیٹی کا اعتراف،تشدد بنانے والے اہلکاروں نے 8 ارب سے زائد کی رقم کمائی ،رپورٹ
-
سری لنکا مرکزی مسلمان جماعت کاحکومت سے علیحدگی کا اعلان
-
تحریک انصاف کا اسپیڈی ٹرائل کورٹس اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ ، تعاون کا مطلب دھاندلی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنا نہیں ہے،مذاکرات تندہی اور خلوص نیت سے جاری رکھے جائیں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات ، انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور پنجاب میں اس پر عمل درآمد کا جائزہ ،وزیراعظم نے داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا، انسداد دہشت گردی کے ... مزید
-
فیصل آباد ، پی ٹی آئی کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ، عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے کے رو برو پیشی، بیان قلمبند کرائے ، وزیر مملکت عابد شیرعلی کا عمران خان کی آمد سے پہلے ... مزید
-
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے باکسر عامر خان کی ملاقات ،سانحہ پشاور کی مذمت، شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘شہباز ... مزید
-
دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے غربت اور استحصالی نظام کو ختم کرنا ہوگا ،سراج الحق، مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں اور جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تحفظ دیں وہ اپنی ذمہ ... مزید
-
دہشتگردی سے صرف تباہی آتی ہے خوشحالی نہیں ،پرویز رشید،خوشحالی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام پہلی شرط ہے،کابل کا امن بھی اسلام آباد جتنا ہی عزیز ہے،اپنے بچوں کو وحشی اور حیوانوں کے حوالے ... مزید
-
مولانا عبدالعزیز نہ گرفتاری دیں گے اور نہ ہی ضمانت کرائیں گے‘ترجمان شہدا فاوٴنڈیشن
-
حکومت سے3نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر عمل کا آپشن موجود ہے،جہانگیر ترین ،4ماہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا،پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں واحد مقبول جماعت ہے،نجی ... مزید
-
میرا دور خوشحال تھا‘ افتخار چوہدری کی معطلی پر افسوس ہوا تھا‘ پرویز مشرف،میرا پریشان ہونا اتنا آسان نہیں بلکہ بالکل بھی نہیں،انٹرویو
-
پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں تواتر کیساتھ شروع کئے جانے کا امکان ،حکومت کا اعلی سطحی وفد امریکہ ،یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں بھیجے جانے کی توقع، ان ملکوں کو پاکستان کی سزائے ... مزید
-
اوگرا کی نااہلی،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کی جیبوں سے ماہ دسمبر میں دو ارب سے زائد چھین لئے، یہ ڈکیتی ایل پی جی کی قیمت میں یکطرفہ طور پر اضافہ کرنے سے کی گئی
-
عوامی تحریک کے پنجاب حکومت سے 9سوال ،پنجاب اسمبلی دہشت گردی کے خلاف بحث کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے؟ ،وزیر اعلیٰ نے دو ہفتوں سے جاری اجلاس میں فلور آف دی ہاؤس پر پالیسی بیان کیوں نہیں دیا؟ ،پوری مراعات ... مزید
-
افتخار چوہدری اور خلیل الرحمان رمدے انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، جوڈیشل کمیشن بنا تو سارے ثبوت منظر عام پر آجائیں گے،پرویز الٰہی ،جوڈیشل کمیشن بنا تو فریق بنیں گے ،شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں ... مزید
-
دنیا کے 58ملکوں میں سزائے موت پر عملدرآمد،98میں سزائے موت نہ دینے کی پالیسی ہے، رپورٹ، 35 ملک ایسے ہیں جنہوں نے سزائے موت پر عمل درآمد10 سال یا اس سے زاید عرصے کے لیے روک دیا ہے
-
ایچ ای سی نے ملک بھر میں یونیورسٹیز کی تعطیلات میں توسیع بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا
-
آ ن لائن سیاست، عمران خان مقبول ترین سیاستدان، 28 لاکھ 91 ہزار شیدائی،دوسرے نمبر پر طاہرالقادری، پرستار 26 لاکھ 79 ہزار، سراج الحق کے پرستاروں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار،شہباز شریف کے 6 لاکھ 14 ہزار، حمزہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.