بھارت کا گزشتہ روز میں چوتھی بار پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بی ایس ایف

اتوار 28 دسمبر 2014 09:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)بھارت نے گزشتہ چار روز میں چوتھی مرتبہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان فوجیوں نے جموں کے سب سیکٹر عارضیہ میں بھارتی فوجی چوکیوں پر وقفے سے دوبار فائرنگ کی ہے جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور پاکستانی گنوں کو خاموش کر دیا ۔عہدیدار کاکہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :