سوئی میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن ، ایک اہلکار شہید2زخمی،8فراری کمانڈر ہلاک،11فرار ،شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ،میجر جنرل محمد اعجاز شاہد،ایف سی صوبے بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آئی جی ایف سی بلوچستان

اتوار 28 دسمبر 2014 09:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)سوئی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک اہلکار شہید2زخمی،8فراری کمانڈر ہلاک،11فرار ہوگئے،دہشتگردوں سے اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیاگیا،ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی میں ایف سی کے قافلے پر سبزل کیمپ کے فراریوں نے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید اور2زخمی ہوگئے،حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں سبزل کیمپ کے 8فراری کمانڈرہلاک جبکہ11فرار ہوگئے ہیں،فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے ادھرآئی جی فرنٹےئرکور بلوچستان میجرجنرل محمد اعجازشاہد نے کہا ہے کہ شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ایف سی صوبے بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہر حال میں صوبے میں امن قائم کیاجائے گاسوئی کے علاقے سری نالہ گوٹھ مندرامیں ایف سی کے قافلے پرکالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کا حملہ،حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید،دو زخمی ہوئے ایف سی کی جوابی کارروائی میں سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے 8 فراری کمانڈرزہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں ایف سی ترجمان کے بیان کے مطابق سوئی کے علاقے سری نالہ گوٹھ مندرامیں ایف سی کا قافلہ اپنے معمول کے گشت پرتھا کہ اچانک سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے فراری جوکہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے ایف سی کے قافلے کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھندفائرنگ شروع کردی اورر جدیدآتشی اسلحہ اورراکٹ لانچروں سے حملہ کردیاشرپسندوں کے حملے میں 1 ایف سی اہلکار شہید،2زخمی ہوئے،زخمی ایف سی اہلکاروں کوطبی امداددینے کیلئے سوئی ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم فرنٹیئرکورکے اہلکاروں نے مردانہ وار بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے 8 شدت پسندوں کو ہلاک اور11کوزخمی کردیاہلاک ہونے والوں میں شاہ حق حبیبانی،مومل ہوتکانی،دلاورحبیبانی، سولی ہوتکانی،توکلی مندرانی، طوطاہجوانی اورشف جوئز شامل ہیں واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مذکورہ فراری عرصہ دراز سے سکیورٹی فورسزپر حملوں،گیس پائپ لائن و ریلوے ٹریک اڑانے ،اغواء برائے تاوان،معصوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کرنے اورسرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :