دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن،شمالی وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75 دہشت گرد ہلاک‘ پانچ دہشت گردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 28 دسمبر 2014 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء) ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری شمالی وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75 دہشت گرد ہلاک‘ پانچ دہشت گردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی سرحد پر شیریں درہ اور خزانہ کندو کے علاقوں میں دہشت گردوں پرحملہ کیا گیا رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں سولہ دہشت گرد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد اپنے نو ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرارہوگئے جبکہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورتی اہلکار بھی زخمی ہوگئے ادھر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 39 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جس میں دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ کے علاقے شب قدرمیں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر امان الله عرف عرفان خراسانی کو ناکے پر گرفتار کیا گیا ہے جس کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔

ادھرہنگومیں خزینہ سکیورٹی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اور کزئی کے علاقہ شرین درہ میں خزینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ،کارروائی میں 20دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے 9دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کواٹر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو دہشت گرد لیکر فرار ہوگئے ہیں۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :