اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل نے پا کستا ن میں پھا نسی کی سزا پر عمل درآ مد کی مخا لفت کردی،پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی دوبارہ بحال کی جائے‘ بانکی مون ،عملدرآمد نہیں روک سکتے قا نو نی تقا ضے پو رے کئے جا ئینگے ،وزیر اعظم نواز شر یف کا جواب

اتوار 28 دسمبر 2014 08:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف کو فون کر کے ان پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں پھانسیوں پر عمل درآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی دوبارہ بحال کی جائے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ بان کی مون نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلفو نک باتچیت میں انھیں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔

جبکہ انہو ں نے پاکستانی وزیرِ اعظم سے پشاور میں بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔بان کی مون کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس مشکل صورتِ حال کو پوری طرح سے سمجھتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ پھانسیاں بند کر کے سزائے موت کے عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کی جائے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے جواب میں کہا کہ ’تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔‘وا ضع رہے کہ اس ماہ کی 16 تاریخ کو پشاور میں فوج کے زیرِ اہتمام چلنے والے سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 134 بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت کے بعد سے پاکستانی حکومت چھ ایسے افراد کو پھانسی دے چکی ہے جو دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث تھے۔ اس سے قبل پچھلے چھ برس سے پاکستان میں پھانسی کی سزاوٴں پر عمل درآمد معطل تھا۔ جبکہ پاکستانی حکومت نے مزید کہا ہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں قریباً پانچ سو مزید عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی جائے گی۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے اسلام آباد مشن نے بھی پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ موت کی سزاوٴں پر عمل درآمد روک دے۔

متعلقہ عنوان :