تحریک انصاف کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاق سے باضابطہ مطالبہ،وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء )تحریک انصاف نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاقی حکومت سے باضابطہ مطالبہ کردیا،وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں سرفہرست مقدمات کے خاتمے کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ حکومت سے بامعنی مزاکرات کے لیے عمران خان سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کرناہوں گے تبھی مزید پیش رفت ہوسکے گی جس پر وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین کویقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ترتحفظات کودورکرے گی ۔