وزیراعظم نے اقلیتی برادری کی خواتین کی جبری شادیوں کانوٹس لے لیا،اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ،نوازشریف

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء )وزیراعظم محمدنوازشریف نے اقلیتی برادری کی خواتین کی جبری شادیوں کانوٹس لے لیا اورکہاہے کہ اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کیاجائے کسی اقلیتی خاتون کی جبری شادی نہ کی جائے اس سلسلے میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے ہندولڑکیوں کے نکاح اور دیگر مسائل میرج سرٹیفکیٹ کے حوالے سے تمام ترتحفظات دورکیے جائیں گے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ کچھ بھی ہوجائے اقیلیتی خواتین کی جبری شادی کی اجازت نہیں دی جائیگی انھوں نے ارکان کویقین دہانی کرائی کہ ہندووں کے حوالے سے میرج سرٹیفکیٹ کے بارے تمام تر معاملات کودرست کیاجائیگااور ان کے تحفظات کودورکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :