سعودی عرب ،ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں میں پاکستانی کا سرقلم

جمعہ 26 دسمبر 2014 08:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کاہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سرقلم کردیاگیاہے ،پاکستانی جس کانام اسماعیل خان سیدبتایاجاتاہے اس نے مقامی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق بڑی مقدارمیں ہیروئن سمگل کی تھی اوراس پرجرم ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی گئی تھی ،ملزم سے 18کلوگرام منشیات برآمدہوئی تھی اسے شمالی صوبے میں سزائے موت دی گئی اس طرح رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیرملکیوں کی تعداد85ہوگئی ہے جبکہ اکتوبرسے اب تک یہ بارواں پاکستانی ہے جس کاسرقلم کیاگیاہے

متعلقہ عنوان :