وزیراعظم نے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی اجلاس کے مشتر کہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں منظور ہونے والے 20 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لئے بھی تفصیلی غورخوص کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم ان نکات سے متعلق سیاسی، قانونی مشیروں اور معاونین سے بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :