وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سوئی ہوئی قوم سے خطاب ، دوران خطاب اکثر دیہاتوں، شہروں میں بجلی بند ، عوام وزیراعظم کے خطاب سے قومی اخبارات کے ذریعہ باخبر ہو ئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سوئی ہوئی قوم سے خطاب ، دوران خطاب اکثر دیہاتوں اور شہروں میں بجلی بند ، عوام وزیراعظم کے خطاب سے قومی اخبارات کے ذریعہ باخبر ہو ئی ، بدھ کو رات گئے تک جاری رہنے والے پارلیمانی اجلاس کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے رات کو 12 بج کر 20منٹ پر جب خطاب شروع کیا تو ملک میں شدید سردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے بیشتر شہروں اور دیہاتوں میں عوام خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے خطاب سے سوئی ہوئی قوم اس وقت باخبر ہوئی جب صبح انہوں نے قومی اخبارات دیکھے ۔