پشاور، خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں 50ہزار افغان سم بلاک

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کی سفارشات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے بھر اورقبائلی علاقہ جات میں پچاس ہزار افغان سموں کو بلاک کر دیاہے جبکہ مزیدافغان سموں کوبلاک کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان موبائل سم جام کرنے کے حوالے سے خصوصی بوسٹر ز بھی لگا ئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں افغان سموں کوبلاک کرنے کی سفارشات وفاق کو کی تھی ۔

اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں پچاس ہزار سے زائد موبائل فون سموں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے ۔ جبکہ مزید افغان سموں کو بلاک کرنے کا کام جاری ہے ۔ افغان سموں کو بلاک کرنے کے حوالے سے قبائلی علاقہ جات میں بھی آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :