دہشتگردی کیخلاف جلد اور واضح فیصلے کرنا ہونگے،پرویز مشرف،دہشتگردوں کو ہر صورت میں شکست دینا ہوگی،دہشتگردی کیخلاف فیصلے کمیشن میں نہیں ہوں گے،امین فہیم سے میری دوستی رہی ہے ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں،انٹرویو

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جلد اور واضح فیصلے کرنا ہونگے اور دہشتگردوں کو ہر صورت میں شکست دینا ہوگی،دہشتگردی کیخلاف فیصلے کمیشن میں نہیں ہوں گے،امین فہیم سے میری دوستی رہی ہے ہمارے مشترکہ درست بھی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کارروائی کرنا ہوگی،جہاں بھی حکومتی رٹ چیلنج ہو وہاں ایکشن کرنا پڑے گا،فوج دہشتگردی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،دہشتگردی کیخلاف فیصلے کمیشن میں نہیں ہونگے،پلاننگ اور ایکشن حکومت کا کام ہے،دہشتگردوں کو ہر کونے اور ہر جگہ مارنا ہوگا،امریکہ نے پاکستان کے نہیں اپنے مفاد میں دیکھنا ہے،امریکہ افغانستان میں اپنا مفاد دیکھے گا،موجودہ افغان صدر کے خیالات اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج کے بھارت سے تعلقات بنانے میں رکاوٹ کا تاثر غلط ہے،فوج بھارت سے تعلقات بنانے سے نہیں روکتی،ہمارے دور میں بھارت سے تعلقات سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امین فہیم کو عرصہ سے جانتا ہوں اس سے میری دوستی رہی ہے،ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں ان کی ملاقات سے پیپلزپارٹی میں گھبراہٹ شروع ہوگئی ہے،امین فہیم کی ملاقات پر مزید تبصرہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ نئی سیاسی فورس بننی چاہئے کیونکہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے مایوس کیا ہے،مسلم لیگ کے اِدھر اُدھر گھومنے والے لوگوں کو اکٹھا ہونا چاہئے،اس وقت پاکستان میں عبوری حکومت کی ضرورت ہے،اصلاحات کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے حوالے سے مجھے شک تھا کہ حکومت یہ کیس نہیں کرے گی یہ پیچیدہ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ غداری کے لفظ پر مجھے اعتراض تھا،اس پر میں نے اسٹینڈ لیا،ملک کے لئے جنگیں لڑنے والا کیسے غدار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 45سال فوج میں رہا ہوں،فوج کی قیادت کی ہے،فوج میری فوج ہے،اس کے لوگ ہمیشہ میرے ساتھ محبت کے ساتھ رہے اور مجھے یقین ہے کہ فوج ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی،ہر فوجی میرے ساتھ کہیں نہ کہیں رہا ہے۔جنرل راحیل شریف کے بڑے شبیرشریف میرے دوست تھے،ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں

متعلقہ عنوان :